امیر مقام وفاداریاں بدلنے اور کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں مہارت نہیں رکھتے۔مشتاق احمد خان
پشاور(پ ر ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ نظریاتی سیاست کے گورکن اوربرائے فروخت کا بورڈلگا کرسیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی طرف سے جماعت اسلامی اور سراج الحق کو نظریے کا درس دینے پر حیرت ہے، امیر مقام وفاداریاں بدلنے اور کرپشن کے علاوہ کسی چیز میں مہارت نہیں رکھتے،سیاسی یتیم گیس پائپ اور بجلی ٹرانسفارمر کی جھوٹی سیاست کے ذریعے عوامی ضمیر خریدنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،امیر مقام نے پہلاالیکشن کتاب ،دوسرا سائیکل ، اورتیسرا شیر پر لڑا،ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن گھوڑے یا گدھے کے نشان سے لڑیں۔ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ پرملاکنڈ کے عوام امیر مقام کی عوام دشمن اصلیت جان چکے ہیں، فاٹا کے عوام کی محرومیوں کی اصل ذمہ دار ن لیگ ہے،ن لیگ فاٹا ریفارمز کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہے،وہ فا ٹا کے عوام کو اندھیروں میں رکھنا چاہتی ہے، عوامی حقوق کے حصول اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمشتاق احمد خان نے کہا اپنے بیان میں مزید کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بجلی کے خالص منافع کی عدم ادائیگی، سی پیک میں صوبے کو دیوار سے لگانے، صو بائی حقوق کی پامالی اور این ایف سی ایوارڈ کو جاری نہ کرکے صوبے کے مالیاتی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں2018 ء میں عبر تناک انجام سے دوچار ہوگی،پرویز مشرف کی آمریت کے پاسبان، عدلیہ پر شب خون میں شریک اور امریکی ڈرون حملوں کے وکیل کا ماضی عوام کو یاد ہے، انہوں نے کہا کہ امیر مقام سیاسی مسافر ہے اور گزشتہ 15 سال کی انکی سیاست اس بات کی غماز ہے کہ انہوں نے برائے فروخت کا بورڈ اپنے اوپر لگا یا ہوا ہے،انکی سیاسی قلابازیاں کرپشن کا ثبوت ہیں۔ پانامہ میگا کرپشن کیس میں سراج الحق نے ن لیگ کی دُم پر پاؤں رکھا ہے جس سے نواز شریف کے درباری حواس باختہ ہیں ، نیب امیر مقام کی دولت اور لوٹ مار کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مودودی کا نظریہ اسلام تھا اور جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی اورسراج الحق کی کامیاب جدوجہد سے کرپشن کے ڈائنو سارز حواس باختہ ہیں۔ جماعت اسلامی شانگلہ کے غیرتمند عوام کے تعاون سے امیر مقام کو 2018ء کے انتخاب میں قومی اسمبلی کی اس سیٹ سے محروم کردیں گے۔