136

ٹی ایم اے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی انہی نہ صرف ترقی دی جائے گی بلکہ انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔عنایت اللہ خان

پشاور ( نمائندہ ا واز) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے محکمہ بلدیات میں سز ا و جزا کا عمل شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ٹی ایم اے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی انہی نہ صرف ترقی دی جائے گی بلکہ انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔محکمہ بلدیات کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے محکمہ کے افسران کا ماہانہ کے بنیاد پر اجلاس ہوگا اور تمام ٹی ایم ایز کی کارکردگی کو مانیٹر کیاجائے گا۔محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے ۔محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے اور اہلکاروں کے استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ وہ لوکل گورننس سکول حیات آباد پشاور میں صوبہ بھر کے ٹی ایم اوز اور لوکل کونسل بورڈ کے اہلکاروں کے اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے ۔ اجلاس سے سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات اور دیگر آفیسر ز نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور سابقہ ادوار سے بالکل مختلف ہے اور محکمہ سیاسی مداخلت سے بالکل آزاد ہے اور تمام سرکاری اہلکار بغیر کسی سیاسی مداخلت کے سرکاری امور انجا م دے سکتے ہیں اور محکمہ کی کارکردگی اور نیک نامی میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور صوبائی اسمبلی کی کاروائی بھی کمپیوٹرائز ہو چکی ہے لہذا محکمہ بلدیات جو ایک وسیع محکمہ ہے کو مکمل طور پر کمپیوٹر ائز اور ہر چیز ویب سائیٹ پر ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم ایز کی کارکردگی سے ہی ملازمین کا مستقبل وابستہ ہے ۔ٹی ایم ایز آمدن بڑھانے پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو زندگی کی بنیاد ی ضروریات کی فراہمی محکمہ بلدیات کی ذمہ داری ہے ۔بلدیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ملازمین اپنے صلاحیتوں کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لائیں ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں