تازہ ترین

ڈسٹرکٹ آفیسر (فنانس اینڈ پلاننگ) چترال اور انکی ٹیم کا سی ڈی ایل ڈی منصوبوں کا دورہ

ڈسٹرکٹ آفیسر( فنانس اینڈ پلاننگ )چترال نور الا مین نے اپنی ٹیم ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، ایس آر ایس پی اور سی ڈی ایل ڈی تکنیکی معاونتی ٹیم چترال کے نمائندوں کے ہمراہ یو سی مولکہو میں سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت جاری حفاظتی پشتوں اور دستکاری سنٹرز پر کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے لئے مژگول، سماگول، وریجون، سہت اور گہت کا دورہ کیا اور موقع پر موجود مرد اور خواتین سی بی اوز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی حکومت خیبر پختونخواہ کی پالیسی ہے جسکے تحت عوامی منصوبوں کی نشاندہی اور ان پر عمل درآمد میں استفاد کنندگان کو براہ راست شامل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی ایل ڈی کے منصوبوں میں خواتین کے لئے علیحدہ سے 15فیصد کوٹہ مختص ہے۔ موقعہ پر موجود سی بی اوز کے نمائندوں اور عہدیداروں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایف اینڈ پی چترال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت پورے ضلع میں اب تک222 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہو چکی ہے اور ان پرعمل درآمد جاری ہے ۔ جبکہ چھ مزید یونین کونسلوں میں درخواستوں کے حصول کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہےاور مروجہ حکومتی قوانین کے تحت انکی چھان بین جاری ہے۔ جن پر عمل درآمد بھی عنقریب شروع ہو جائے گا۔ اسی طرح ضلع چترال کی تمام یونین کونسلز میں مزید منصوبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اب تکمنظور شدہ تمام منصوبوں کا دورہ کیا جائے گا، متعلقہ کمیونٹی سے براہراست ملاقات کی جائے گی، انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی جائے گی اور انکے حل کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button