114

جے یوآئی چترال کا کالاش برادری کے2افراد کے قتل پرسخت غم وغصے کا اظہار

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی اورجنرل سیکرٹری ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے ایک اخباری بیان میں بمبوریت کے مقام پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی طرف سے کالاش برادری کے2افراد کے قتل اور مال مویشیوں کو سرحد پار لے جانے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جے یو آئی کالاش برادری کے ساتھ ہے۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی کے پی کے سے اپیل کی ہے کہ کلاش برادری کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔اُنہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے کالاش برادری کے ساتھ اس جانی ومالی نقصانات کے موقع پر بھرپور مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں