بچوں کی آوازتازہ ترینخواتینسیاستشعروشاعریصحتکاروبارکھیلمضامین

ایف اے ،ایف ایس سی امتحان میں ڈگری کالج (بوا یئز)چترال کا شاندار نتیجہ

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال (بوایز)نے اس سال ایف اے،ایف ایف سی کے سالانہ امتحان 2016میں ضلع کے اندر نمایاں پوُزیشن حاصل کی۔کالج کے طالب علم شاھدالرحٰمن نے ایف ایس سی میں 958نمبر حاصل کیا اور انجینئرنگ ٹیسٹ 387نمبروں سے پاس کیا۔کالج کے طالب علم معیزالدین نے ایف ایس سی میں 927نمبر لیئے جبکہ انجینئرنگ کے اینٹری ٹیسٹ میں448نمبر لیکر کامیابی حاصل کی۔کالج کے 321طُلبہ نے امتحان دیا جن میں سے 305پاس ہوئے نتیجہ 95فیصد رہا کالج کے 6طلبہ نے اے ون ،50طلبہ نے Aاور 121طلبہ نے بی گریڈ لے لیا۔کالج ہذا کے دوسرے مختلف گروپ میں رزلٹ اسطرح سے ہیں۔
پری میڈیکل گروپ :جس میں ٹوٹل 105طلبہ نے امتحان دیا اور 104پاس ہوئے 99فیصد رہا۔
پری انجینئرینگ گروپ:اس گروپ کے 99طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا اور 97پاس ہوئے جس کا نتیجہ 97فیصد رہا اور اس گروپ میں 5(اے ون )طلبہ شامل ہیں۔
کمپیوٹر سائنس ،جنرل سائنس ٹوٹل 48طلبہ نے سالانہ امتحان میں حصہ لیا جس میں46نے امتحان پاس کیا اور نتیجہ 95فیصد رہا ۔جبکہ humanitieگروپ part2میں 53طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا 50پاس ہوئے اور مجموعی نتیجہ 94فیصد رہا۔
؂طلبہ اور اُن کے والدین نے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرنسپل اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ کالج کی پرفارمنس اسی طرح برقرار رہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button