تازہ ترین

”اگر نوازشریف کے تمام فیصلے کالعدم ہو گئے ہیں تو کیا آرمی چیف ۔۔۔“ماروی سرمد نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کرآرمی چیف بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور ( آواز چترال آن لائن )سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سنا دیاہے جس کے بعد میڈیا پر ہلچل سی مچ گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی صحافی اپنے تجزیے شیئر کر رہے ہیں ،سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے فوری بعدمعروف خاتون صحافی اور سوشل ورکر ماروی سرمدنے بھی انتہائی حیران کن پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ماوری سرمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ ٹویٹر ‘‘ پر پیغام جاری کیا کہ ”اگر نوازشریف کی جانب سے لیے گئے تمام فیصلے کالعدم ہو گئے ہیں تو ان کے آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے کا کیا بنے گا ؟“۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ جو شخص آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتا وہ پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا ، پارٹی سربراہ کا پارلیمنٹ کے امور میں بڑامرکزی کردار ہو تاہے۔اس فیصلے کے تحت نوازشریف کی جانب سے 28 جولائی 2017 کی نا اہلی کے بعد بطور پارٹی سربراہ تمام اقدامات بھی کالعدم ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ماروی سرمد یہ ٹویٹ کرنے سے قبل شائد سپریم کورٹ کا نا اہلی کیس کا فیصلہ بغور نہیں پڑھ سکیں جس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بطور پارٹی سربراہ کئے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا ہے جبکہ آرمی چیف  تعیناتی کا فیصلہ  27 نومبر 2016 کو اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید قمر باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا تھا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button