تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے جس میں چترال شہر اور مضافات سے 2858دکاندار اپنے حق رائے دہی استعمال کریں | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / بچوں کی آواز / تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے جس میں چترال شہر اور مضافات سے 2858دکاندار اپنے حق رائے دہی استعمال کریں

تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے جس میں چترال شہر اور مضافات سے 2858دکاندار اپنے حق رائے دہی استعمال کریں

چترال (  آوازچترال نیوز) تجار یونین چترال کے انتخابات منگل کے روز ٹاؤن ہال میں منعقد ہوں گے جس میں چترال شہر اور مضافات سے 2858دکاندار اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پولنگ صبح 8بجے سے شام ساڑھے 6بجے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ پانچ سال بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات میں تاجر دوست اتحاد کے بشیرحسین آزاد (انتخابی نشان پنکھا) اور شبیر احمد گروپ (انتخابی نشان بالٹی) کے درمیان کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ۔ تاجر الیکشن میں زبردست گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے اور شہر کے درودیوار دونوں گروپوں کی بینروں ، پوسٹروں اور اسٹیکروں سے لیس ہیں اور پیر کے روز دونوں گروپوں کے حمایتی مختلف گروہوں میں دکانداروں کے پاس آتے ہوئے دیکھے پائے گئے ۔ الیکشن کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کررہی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز خصوصی کردار اداکرتے ہوئے دونوں گروپوں کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات جاری کرتے رہے ہیں

error: Content is protected !!