سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے دست راست کی ن لیگ میں شمولیت،پیپلز پارٹی کی کمر ٹوٹ گئی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / بچوں کی آواز / سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے دست راست کی ن لیگ میں شمولیت،پیپلز پارٹی کی کمر ٹوٹ گئی

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے دست راست کی ن لیگ میں شمولیت،پیپلز پارٹی کی کمر ٹوٹ گئی

اسلام آباد (نمائندہ   ٹی وی)سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے دست راست نوابزادہ غضنفر گل نے پیپلز پارٹی سے 30 سالہ تعلق توڑنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نوابزادہ غضنفر گل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ناراض نہیں ہوں، بس اب وہاں فٹ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ گشتہ 30 سال تک پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑک پر رہا، اب باقی زندگی ن لیگ کے ساتھ سڑک پر گزار لوں گا۔ نوابزادہ غضنفر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب کمرشل ہو گئی ہے۔ گڑھی خدا بخش کا مجاور ہوں لیکن نواب شاہ کا درباری نہیں بن سکتا۔

error: Content is protected !!